زیادہ تر اسلامی ممالک میں 10 مارچ بروز اتوار کو رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان

دبئی (قدرت روزنامہ) دنیا ملک بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے استقبال کی تیاری کر رہے ہیں، اس حوالے سے زیادہ تر اسلامی ممالک میں 10 مارچ بروز اتوار کو مقدس مہینے کا ہلال نظر آنے کا امکان ہے۔

گلف نیوز کے مطابق بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو صبح نو بجے چاند کی پیدائش ہوگی، اسلامی دنیا کے تقریباً تمام خطوں میں سورج غروب کے بعد چاند کے دکھنے کا امکان ہے, اسی پیشگوئی کے ساتھ، زیادہ تر مسلم ممالک میں پیر 11 مارچ کو رمضان المبارک کا آغاز ہوگا تاہم، اس بات کا امکان ہے کہ کچھ خطوں میں 10 مارچ کو ہلال نظر نہیں آئے گا، جس کی بنیاد پر سائنسی تحقیق میں مرئیت کے مختلف معیارات بیان کیے گئے ہیں۔

متعدد اسکالرز اور فلکیاتی رصد گاہوں جیسے SAAO اور محققین یالوپ اور اودے کے مطابق، 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں ہلال آنکھ یا ٹیلی سکوپ کے استعمال سے نظر نہیں آئے گا تاہم، ٹیلی سکوپ کے استعمال سے امریکہ کے کچھ حصوں، خاص طور پر مغربی علاقوں میں ہلال کو نظر آنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اسلامی دنیا کے جن ممالک میں چاند دیکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے، ان میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے ہونے کا امکان ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 6 فلیگ شپ منصوبے کون سے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ…

10 mins ago

حکومت کے کم از کم 7 ارکان آئینی ترمیم پر حکومت کو ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ…

21 mins ago

عمران خان کی رہائی اور آئینی ترمیم کے خلاف کل ہر شہر میں احتجاج ہوگا، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

34 mins ago

شہریوں کو مشکلات کا سامنا؛ میٹرو بس سروس کب بحال ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے سبب جڑواں…

47 mins ago

کیا خیبرپختونخوا کا نام پھر سے تبدیل کیا جا رہا ہے؟

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں پیپلزپارٹی کے مسودہ…

1 hour ago

کیا ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبے میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ کی…

2 hours ago