الیکشن کمیشن بھی عوام کی امنگوں پر اپنا فیصلہ سنائے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ عوام نے اپنا فیصلہ 8 فروری کو سنا دیا ہے،الیکشن کمیشن بھی عوام کی امنگوں پر اپنا فیصلہ سنائے،الیکشن کمیشن نے آج تک ہمارے آئینی وقانونی حق کا تحفظ نہیں کیا،ہم نے ہر بار الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کیا .

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ جنرل الیکشن میں سیاسی پارٹی کو آئسولیٹ کرکے بلے کا نشان لیاگیا،پی ٹی آئی امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا،آزادامیدواروں نے دو تہائی اکثریت حاصل کی،ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے 86امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، خیبرپختونخوا میں 90ایم پی ایز نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا،سندھ میں 9ایم پی ایز نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی،پنجاب میں ہمارے 107ایم پی ایز نے شمولیت اختیار کی .

. .

متعلقہ خبریں