علی امین گنڈا پور کو بھرے جلسے میں جوتی مار دی گئی

باغ (قدرت روزنامہ) آزاد کشمیر انتخابات میں بھرے جلسے کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو جوتی مار دی گئی۔

علی امین گنڈا پور آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں ضلع باغ میں جلسے سے خطاب کرنے کیلئے ڈائس پر آ رہے تھے کہ اسی دوران ایک نوجوان نے انہیں جوتی دے ماری۔

موقع پر موجود تحریک انصاف کے کارکنوں نے جوتی مارنے والے نوجوان کو پکڑ لیا اور اس کی خوب درگت بنائی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو دو نوجوانوں نے مل کر جوتا مارا ۔ جب انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تو علی امین گنڈا پور سٹیج سے انہیں کچھ نہ کہنے کی آوازیں بھی لگاتے رہے تاہم کارکنوں نے ان کی ایک نہ سنی اور دونوں کی خوب درگت بنائی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں پر اس طرح کے حملےکا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لاہور میں ایک مدرسے میں تقریب کے دوران جوتی ماری گئی تھی۔ اس کے علاوہ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی گئی تھی جبکہ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر گولی  چلی تھی۔ اس کے علاوہ بھی کئی سیاستدان انڈوں، ٹماٹروں اور جوتوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں شدید گرمی، مچھروں، مکھیوں کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سخت گرمی کے موسم میں مچھروں، مکھیوں کی بہتات ہونے…

7 mins ago

بلوچستان میں پانی کی قلت پر وزارت آبی وسائل اور دیگر متعلقہ اداروں کو بلائیں گے، شیری رحمن

اسلام آباد،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمن نے دعوی…

12 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار تھانے کی گاڑیوں میں کارڈ کے ذریعے پیٹرول ڈلوائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈی ائی جی کوئٹہ نے اعتزاز گورایا نے پولیس فورس کوئٹہ میں پرچی کے…

29 mins ago

عظیم دوست کو لاپتا ہوئے9 برس مکمل، بازیابی کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلائیں گے، ہمشیرہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رخسانہ دوست بلوچ نے کہا ہے کہ کل 3 جولائی کو میرے جبری لاپتہ…

48 mins ago

ریکوڈک پروجیکٹ میں مقامی نوجوانوں کو روزگار دیا جائے، پیپلز پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا…

57 mins ago

انتظامیہ سے مذاکرات نہ ہوسکے، سریاب روڈ بند رہے گا، لواحقین لاپتا ظہیر احمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ظہیر احمد کے لواحقین نے سریاب روڈ کو برما ہوٹل کے مقم…

1 hour ago