کھلاڑی بیویوں کے ہمراہ ٹور کیوں کرتے ہیں؟ رمیز راجا نے لب کشائی کردی


لاہور (قدرت روزنامہ)سابق کرکٹر و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کھلاڑیوں کو بیویوں کے ہمراہ ٹور پر لیجانے پر لب کشائی کردی . معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے میں کھلاڑیوں کو بیگمات کے ہمراہ ٹور پر نہیں جانا چاہیے، کیونکہ انکا کرکٹ سے فوکس ہٹ کر دوسری جگہ چلا جاتا ہے، وہ بیویوں کو شاپنگ، بچوں کو دیکھنے میں لگ جاتے ہیں جس سے انکا ردھم خراب ہوتا ہے .


انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس پر بیویاں خوامخواہ تنقید کی زد میں آتی ہیں، میں ایک ٹور میں بھی اپنی بیگم کو ساتھ لے کر نہیں گیا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ اہلیہ کی وجہ سے میرا فوکس کرکٹ سے ہٹ جائے گا .
رمیز راجا نے کہا میں اب کرکٹ نہیں کھیلتا کمنٹری کرتا ہوں لیکن اگر میں اب بھی اہلیہ کو لے جاؤں تو ہوسکتا ہے کہ جو 8 گھنٹے میں کمنٹری کے دوران ہنستا مسکراتا نظر آتا ہوں، بیوی کے سامنے پہنچ کر میرا منہ اکڑ جائے .
سابق کرکٹر نے کہا کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ ٹریول تو کھلاڑیوں کو بٹھا دیتا ہے، اگر آپ اسٹیڈیم میں اچھی پرفارمنس نہ دے سکے تو ہوٹل پہنچ کر آپکو اہلیہ کو باہر لیکر جانا ہے، بچوں کی بھی دیکھ بھال کرنی ہے ایسے میں آپکا موڈ خراب ہوتا ہے .
رمیز راجا نے مشورہ دیا کہ میرے خیال میں کھلاڑیوں کو چاہیے کہ ٹور کے بعد ایک ہفتے تک فیملی کے ساتھ وہیں رک جائیں، تاکہ آپ خوشگوار زندگی بھی گزار سکیں .

. .

متعلقہ خبریں