خدیجہ شاہ رہا ہو سکتی ہیں تو یاسمین راشد، صنم جاوید اور دیگر کا کیا قصور ہے ، ن لیگ کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی سینیٹر سعدیہ عباسی سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف کے حق میں کھل کر بول پڑیں اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینیٹر سعدیہ عباسی کا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جو سیٹ پی ٹی آئی کی بنتی ہے ان کو دی جائے،یہ الیکشن میں جو ہوا اس سے نظریں نہیں چھپاتے،چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینا چاہئے تھا الیکشن شفاف نہیں تھا،2018کے الیکشن میں ن لیگ زیرعتاب تھی اب پی ٹی آئی ہے .

سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہاکہ خدیجہ شاہ رہا ہو سکتی ہیں تو یاسمین راشد، صنم جاوید اور دیگر کا کیا قصور ہے ،ان کا قصور یہ ہے جہاں خدیجہ شاہ کی پہنچ ہے، دیگر کی نہیں،ان کا کہناتھا کہ سینیٹر اعجاز چودھری، شبلی فراز کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے چاہئے،اعجاز چودھری اور پی ٹی آئی کی خواتین کو رہا کیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں