امریکا کا پاکستان میں حکومت سازی سے قبل دھاندلی کی تحقیقات پر ردعمل آگیا


واشنگٹن(قدرت روزنامہ) پاکستان میں وفاق کی سطح پر حکومت سازی سے قبل انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرانے سے متعلق امریکا کا ردعمل سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ پاکستان میں دو بڑی سیاسی جماعتیں حکومت بنا رہی ہیں جب کہ اب بھی بڑے پیمانے پر دھاندلی کی خبریں آ رہی ہیں۔ تو کیا امریکا نئی حکومت کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہے یا آپ سمجھتے ہیں کہ حکومت بنانے سے پہلے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہیے؟
سوال کے جواب میں امریکی ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات سے متعلق رپورٹ ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کو ہم آگے بڑھتے اور جلد از جلد مکمل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا داخلی معاملہ ہے جسے خود پاکستانی قیادت کو طے کرنا ہے۔ امریکا اس معاملے میں فریق نہیں اور نہ ہی میں اس پر تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں۔
امریکی ترجمان میتھیو ملر نے کہا پاکستان میں ہم ایک ایسی حکومت کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں جو پاکستانی عوام کی منتخب کردہ ہو۔
ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان اب دوبارہ ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کی بات چیت کر رہا ہے جو پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے۔ امریکا نے ماضی میں اس منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کیا اب بھی وہ خدشات موجود ہیں؟
جس پر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں آپ کا سوال محفوظ رکھتا ہوں اور بعد میں جواب دوں گا۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولر کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں گندم کی زیادہ…

1 min ago

وزیراعظم شہبازشریف 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے

ریاض (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع…

27 mins ago

پاکستان میں گروتھ ریٹ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے پر زمین بوس ہوا، عمر ایوب

جوڈیشل کمیشن کو چیف جسٹس آف پاکستان ہیڈ کر رہے ہیں پہلا تضاد دیکھیں، اپوزیشن…

28 mins ago

امریکہ چاہے تو عافیہ کے بدلے بانی پی ٹی آئی کو لے جائے، رانا ثناءاللہ

شکیل آفریدی کیلیے امریکا نے بہت کوشش کی لیکن حکومت نے اسے رہا نہیں کیا…

40 mins ago

ایک میچ میں 6 کیچز: رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا

ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ایک میچ میں سب…

47 mins ago

جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان سمیت دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم پھر ٹل گئی

جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چییرمین پی…

59 mins ago