لاہور(قدرت روزنامہ)اداکارہ نوال سعید نے ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو برا قرار دے دیا۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نوال سعید کا کہنا تھا کہ مرد اداکار خواتین کے مقابلے میں مجموعی طور پرزیادہ تعاون کرنے والے اور خوش اخلاق ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ خواتین اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ برا رہا۔ شوبز میں کام شروع کیا تو متعدد تلخ تجربات بھی ہوئے۔ مجھے بتایا گیا کہ چند اداکاراؤں نے ڈرامے کی کاسٹ سے مجھے نکال کر کسی اور کو لینے کا مشورہ دیا۔ یہ سب پیشہ ورانہ حسد میں کیا جاتا ہے۔ ایک اداکارہ نے تو میک اپ آرٹسٹ سے یہ تک پوچھ لیا کہ کیا میں وگ لگاتی ہوں۔
نوال سعید کا مزید کہنا تھا کہ انٹرٹیمنٹ انڈسٹری میں چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور خود کو بطور آرٹسٹ اور انسان بہتر بنانے کے لیے کوشش کی اور کچھ نئے پروجیکٹس میں مثبت ماحول ملا۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…