سیاحت کے شعبے کو فتروغ دے کر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے، لیاقت شاہوانی

(قدرت روزنامہ):ترجمان حکومت چستان لیاقت شاہوانی نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے کو فروغ دے کر پاکستان اور بلوچستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے سیاحت سے مقامی ثقافت اور معیشت بھی فروغ پاتی ہے انہوں نے کہا کہ عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد بلوچستان میں سیاحت کا فروغ ہے بلوچستان میں نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کروایا جا رہا ہے اس ضمن میں موجودہ صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں خاطر خواہ اقدامات اٹھائے ہیں اور موجودہ بجٹ میں اس شعبے کی ترقی کیلئے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے سیاحتی مقامات کی تزئین و آرائش پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے ایک طرف عوام کو تفریحی سرگرمیاں ملیں گی تو دوسری جانب مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان خاص طور پر بلوچستان قدرتی خوبصورتی۔ مذہبی سیاست اور تاریخی مقامات سے مالامال ہے پاکستان دنیا کے قدیم ترین تہذیب وثقافت کا امین ہے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان۔ آزاد جموں و کشمیر ر میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے جس میں مختلف قسم کے علاقے۔ آب و ہوا۔نباتات۔حیوانات اور سماجی و ثقافتی تنوع کے بھرپور امتزاج ہیں۔

Recent Posts

پاسپورٹس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر،ڈی جی پاسپورٹ کا اہم بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی جی پاسپورٹ نے کہاہے کہ اسلام آباد، کراچی ،لاہور سمیت تمام بڑے…

3 mins ago

جس جماعت نے فہرست نہیں دی وہ مخصوص نشستوں کی اہل نہیں: ن لیگ کی الیکشن کمیشن کو درخواست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )مخصوص نشستوں کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن…

10 mins ago

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے وفد نے چیمپئنز…

10 mins ago

میرے چیمبر میں آ جائیں تو چائے پر بہت سی آبزرویشنز دے دوں گا،جسٹس میاں گل حسن کا سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی…

15 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کاجلسہ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مستردکردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ رکوانےکی…

16 mins ago

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

20 mins ago