لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آج ہر شخص نے ہاتھ میں تلوار اٹھا رکھی ہے اور زبان پر فتویٰ ہے۔علامہ طاہر اشرفی نے اچھرہ واقعے پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کو ٹیسٹ کیس بنانا چاہیے، پُرتشدد سوچ کے خاتمے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اخلاقی معیارات سے متعلق بھی پالیسی بنانا ہوگی، ان حالات میں قانون اپنا کام نہیں کرے گا تو معاشرہ مزید بگڑ جائے گا۔علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا ہے کہ وحشت اور ظلم کا راستہ قوم اور ریاست دونوں کو روکنا ہو گا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون کو عربی خطاطی کا لباس زیب تن کرنے کے باعث ہراساں کیا گیا، عربی خطاطی کو قرآن پاک سے منسوب کر کے خاتون پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…