ژالے سرحدی کا 3 حمل ضائع ہونے کا انکشاف


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا کہ پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کے 3 حمل ضائع ہوئے۔ژالے سرحدی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
شو کے دوران اُنہوں نے بتایا کہ میری پہلی بیٹی کی پیدائش بہت آرام سے ہوگئی تھی مجھے کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن اس کے بعد میرے 3 حمل ضائع ہوئے۔ اداکارہ نے ڈاکٹر کا نام لینے سے گریز کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب میرا دوسرا حمل ضائع ہوا تو اس کی تشخیص صحیح سے نہیں ہوسکی تھی جس کی وجہ سے مجھے بہت تکلیف سے گزرنا پڑا اور میری ایک سرجری بھی ہوئی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ حمل کے ضائع ہونے کے بعد میں ہائپوتھائیرائڈزم کا شکار بھی ہو گئی یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کا کوئی مستقل علاج نہیں ہے بس اس کے بعد کھانے پینے میں مسلسل کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی پڑتی ہیں۔
ژالے سرحدی نے اپنے ماڈلنگ کے لحاظ سے اپنے ظاہری جسمانی خدو خال کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں جیسی نظر آتی ہوں میں قدرتی طور پر ہی ایسی ہوں مجھے ماڈلنگ کے لیے کسی نے ایسا نظر آنے پر مجبور نہیں کیا۔
اُنہوں نے میڈیا کے موجودہ دور میں بنائے گئے مخصوص معیار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل شوبز انڈسٹری میں ماڈلز اور اداکاروں کے لیے ایک خاص قسم کا معیار بنا دیا گیا ہے کہ صرف اسی مخصوص قسم کی شکل، قد، رنگت اور بال ہی ٹیلی ویژن کے لیے قابل قبول ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے انڈسٹری میں لوگوں کو بہت سی خوبصورت ماڈلز کو بھی فلرز لگانے یا 10 پاؤنڈ وزن کو کم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں لڑکے لاڈ پیار کی وجہ سے کام نہیں کرتے، انکی ٹریننگ ہونی چاہئے: اسما عباس

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے والدین کو لڑکوں…

6 mins ago

حارث رؤف ایک وکٹ کے فرق سے وقار یونس کا ریکارڈ برابر نہ کرسکے

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف تین میچز کی ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر…

44 mins ago

کوئٹہ دھماکا، جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی سروس کب تک معطل رہے گی؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہوئے دہشتگردی کے افسوسناک واقعے کے بعد کوئٹہ سے…

50 mins ago

جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے بند کرنےکا فیصلہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے…

57 mins ago

چیمپئنز ٹرافی 2025: شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار، شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کی…

58 mins ago

چھینا ہوا موبائل دینے کیلئے گھر بلاکر خاتون کومبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

بھکر (قدرت روزنامہ) خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔…

1 hour ago