ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے میگا اسٹار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ خود کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے لیے صبح 4 بجے اٹھ جاتا ہوں۔ اکشے کمار نے اپنی آنے والی فلم کی پروموشن کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ صبح 4 بجے اٹھ جاتے ہیں کیونکہ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب بیوی بچے سو رہے ہوتے ہیں۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کوئی ٹینشن کوئی کام نہیں ہوتا اس لیے آپ خود کو بہت ریلیکس محسوس کرتے ہو۔ صبح جلدی اٹھنے کے لیے رات ساڑھے 9 بجے سو جاتا ہوں۔
ایک سوال پر اکشے کمار کا کہنا تھا اس وقت میں فون بھی چیک نہیں کرتا اور انسٹاگرام تو بالکل نہیں۔ صبح 4 بجے اٹھ کر کچھ وقت خاموشی سے بیٹھ کر گزارنے کے بعد ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے لیے ورزش کرتا ہوں اور پھر بچے جاگ جاتے ہیں اور نارمل دن کا آغاز ہوجاتا ہے۔
بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں سے ایک اکشے کمار نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی روزانہ اپنے لیے چند گھنٹے ضرور نکالا کریں اورتنہا رہ کر اپنی کمپنی انجوائے کیا کریں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…