اتر پردیش(قدرت روزنامہ) بھارت میں نوبیاہتا جوڑا چڑیا گھر کی سیر کو گیا تھا اور کیا خبر تھی کہ تفریحی آغاز سے شروع ہونے والا یہ دن دونوں کی زندگی کا آخری روز ثابت ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں 25 سالہ ابھیشک اور 23 سالہ انجلی کی شادی 3 ماہ قبل ہی ہوئی تھی اور آج چھٹی کے روز نوبیاہتا جوڑا چڑیا گھر کی سیر کو گیا تھا۔
چڑیا گھر کی سیر کے دوران ابھیشک کے سینے میں درد اُٹھا اور وہ زمین پر گر گیا۔ اُسے قریبی اسپتال لے جایا گیا وہ پورے ایک دن زیر علاج رہا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔ نوبیاہتا دلہے کی لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔
نوبیاہتا دلہن انجلی شوہر کی بے وقت موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکی اور شوہر کی لاش دیکھ کر ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…