کراچی میں پاکستان کی پہلی فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی فضائی ٹیکسی سروس کراچی میں متعارف کرادی گئی، جس کے ذریعے ہنگامی صورت حال اور سیاحت کے شوقین افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیر و تفریح کے دلدادہ اور ہنگامی صورتحال میں باحالت مجبوری سفر کرنے کے لیے نجی کمپنی اسکائی ونگز نے کراچی سے اپنی فضائی ایئرٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
کراچی سے شروع ہونے والی پہلی فضائی ٹیکسی سروس کی سہولت سندھ اور بلوچستان کے ایئرپورٹس کیلیے دستیاب ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق ایئرٹیکسی سروس کا فی گھنٹے کرایہ 95 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے،جس میں بیک وقت 3 افراد کراچی اورگردونواح کا فضائی نظارہ کرسکیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں آزمائشی سروس کی کامیابی کے کچھ عرصے بعد اسے پختونخوا اور پنجاب میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ ایئر ٹیکسی سروس کیلئے اسکائی ونگز نے ویب سائٹ پر بکنگ لینے کا آغاز کردیا ہے۔

Recent Posts

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کا فیصلہ کن جرگہ، علی امین کیا اعلان کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)9 نومبر کو خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پاکستان تحریک انصاف…

7 mins ago

مجھے کمزور حکومت اور جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن نہیں دینی چاہیے تھی، عمران خان نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ جنرل باجوہ…

14 mins ago

کوپ29: متحدہ عرب امارات نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات نے کوپ29 کانفرنس کے موقع پر باکو میں متحدہ…

21 mins ago

چینی شہریوں کے یقینی تحفظ کے لیے 22 ایکڑ اراضی گوادر بندرگاہ اور فری زون کی سیکیورٹی کے لیے مختص کر دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقیم چینی شہریوں پر دہشتگردوں کے حملوں میں اضافے کے…

27 mins ago

چلتی گاڑیوں سے فائرنگ کے واقعے میں بااثر شخصیات ملوث، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کی مشہور شارع فیصل پر ایک روز قبل چلتی گاڑیوں سے…

35 mins ago

تربت میں گرینڈ قبائلی جرگہ،علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں قبائلی جرگہ منعقد ہوا،…

40 mins ago