الیکشن نتائج ووٹوں کی گنتی پر نہیں ریاضی کے فارمولوں پر مرتب کیے گئے، سراج الحق

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ الیکشن نتائج ووٹوں کی گنتی پر نہیں ریاضی کے فارمولوں پر مرتب کیے گئے .

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ جمہوریت پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہو گا، جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لیے تمام جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،الیکشن سلیکشن کا نام ہے تو قوم سے مذاق کیوں کیا گیا، دھاندلی کو ایکسپوز کرنے کے لیے تمام آئینی و جمہوری راستے اختیار کریں گے، الیکشن میں مسئلہ جیت ہار کا نہیں حق دار کے حق کا ہے، دھاندلی کے نتیجے میں بننے والی حکومت کبھی عوامی مسائل حل نہیں کرسکے گی .

. .

متعلقہ خبریں