بلوچستان میں سیاحتی مقامات کی بحالی اشد ضروری ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ بلوچستان اپنے قدرتی حُسن اور تاریخی مقامات کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے کشش کا باعث بن سکتا ہے. سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک وصوبے کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے سیاحت کے شعبے کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا. اس ضمن میں بلوچستان میں ٹوررزم انڈسٹری کے فروغ کیلئے سیاحتی مقامات کی بحالی اشد ضروری ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ یہاں پر آباد اقوام قدیم تہذیب وتمدن کے آمین ہیں. نئی نسل کو اپنے عظیم نوادرات اور باقیات سے روشناس کرایا جائے. گورنر ظہور احمد آغا نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دیکر ہم سیاحوں کی توجہ بلوچستان کی خوبصورتی اور بالخصوص آثار قدیمہ کی جانب مبذول کراسکتے ہیں. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اہل فکر وقلم گلوبل ویلیج میں اپنی قوم کی تہذیبی تشخص اور انسان دوستی پر مبنی اصل امیج کو اجاگر کریں. لہٰذا ضروری ہے کہ عوامی نکتہ نظر کے اعتبار سے ان کے سماجی تاریخ اور ارکیالوجیکل پہلوؤں کو سامنے لایا جائے.

Recent Posts

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

4 mins ago

لوگ بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے…

11 mins ago

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی…

17 mins ago

ایچ آر سی پی کا مبینہ توہین مذہب پر 2 افراد کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)انسانی حقوق کمیشن نے مبینہ طورپر 2 افراد کے ماورائے عدالت قتل پر…

25 mins ago

جج نے جلد عمران خان کو سزا دینی ہے، علیمہ خان کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین…

32 mins ago

سابق صدر عارف علوی نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل کو آئین کی تدفین کا بل قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر اور رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے مجوزہ…

43 mins ago