نگران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر صدر کے اعتراضات کا جواب دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے اعتراضات کا جواب دیدیا۔

جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتاناہے کہ نگران حکومت کا اپنے جواب میں کہنا ہے کہ آرٹیکل91میں کہیں نہیں لکھا کہ ایوان نامکمل ہوتواجلاس نہیں بلایا جاسکتا،صدر کی صوابدید اور استحقاق ہے ہی نہیں کہ آرٹیکل 91کے تحت اجلاس روک سکیں،صدر صرف آرٹیکل 54کے تحت معمول کے اجلاس کو روک سکتے ہیں،یہ معمول کا نہیں غیر معمولی اجلاس آئینی تقاضا ہے،کہیں بھی نہیں لکھا کہ مخصوص نشستیں نہ ہوں تو اجلاس نہیں ہوسکتا۔

نگران وفاقی حکومت نے صدر مملکت عارف علوی کوفیصلےپر نظرثانی کی درخواست کی،کہاصدر مملکت آئین کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں،آرٹیکل91کی شق 2کے تحت الیکشن کے 21ویں دن اجلاس بلانا ضروری ہے،صدر نے 29فروری کو اجلاس نہ بلایا تو بھی اجلاس اسی دن ہوگا۔

Recent Posts

وفاقی حکومت نے پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کر دی

وزارت خزانہ نے منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اسلام آباد…

3 mins ago

بڑی مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں توسیع

بانڈز کی واپسی کی تاریخ 30 جون 2024 مقرر کی گئی تھی کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ…

16 mins ago

برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

آئی ایم ایف سے پیکج کی منظوری کے اثرات معیشت پر دکھائی دینا شروع اسلام…

21 mins ago

میٹا، گوگل اور ایکس نے ڈیٹا پروٹیکشن بل پر تحفظات کا اظہار کردیا

بین الاقوامی کمپنیوں کا ڈیٹا لوکلائزیشن کی شق ختم کرنے کا بھی مطالبہ اسلام آباد…

34 mins ago

63 اے فیصلے سے پنجاب حکومت گرائی گئی تھی، حمزہ شہباز کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا خیرمقدم

لاہور(قدرت روزنامہ) آرٹیکل 63 اے فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پر سابق وزیراعلی پنجاب و…

45 mins ago

کے پی کے وسائل کو پنجاب پر حملے کے بجائے عوام پر خرچ کرنا چاہیے، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ منصوبے کا افتتاح کردیا۔ لاہور…

1 hour ago