بلاول بھٹو کا گوادر میں بارش کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر اظہارتشویش

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں بارش کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین صورت حال پر تشویش کا اظہارکیا ہے .

بلاول بھٹوکا کہنا ہےکہ مسلسل برسات کی وجہ سے گوادر میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوچکی ہے جو ہنگامی امدادی اقدامات کی متقاضی ہے، بارش کی وجہ سے گوادر کے گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوچکا ہے، شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے مصیبت میں پھنسے گوادر کی شہریوں کی مدد کریں .

انہوں نے درخواست کی کہ انتظامیہ بھی گوادر کے شہریوں کی مدد کے لئے اقدامات کرے .

. .

متعلقہ خبریں