کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے شہر گوادر میں 16 سال بعد فروری میں ریکارڈ موسلادھار بارشوں کے بعد حالات ابتر ہوگئے، اربن فلڈنگ سے نظام زندگی متاثر ہیں .
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے تحت گوادر میں فروری کے مہینے میں اب تک سب سے زیادہ 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی .
گوادر میں سن 2008 کو فروری کے مہینے میں 38ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی .
دوسری جانب، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر گوادر ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن بندش کا نوٹم جاری کر دیا ہے .
سی اے اے کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث گوادر ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے بند کر دیا گیا، ایئرپورٹ کے ایپرن، ٹارمک اور دیگر ایریاز میں 6 انچ تک پانی ہے .
. .