محبت ہونے کے باوجود شمی کپور کیساتھ شادی سے انکار کے ایک عرصہ بعد اداکارہ ممتاز نے وجہ بے نقاب کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ شمی کپور کو ان کے شادی سے انکار کرنے پر بہت غصّہ آیا تھا,ممتاز نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شمی کپور کی اہلیہ گیتا بالی کی موت کے بعد ہم دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے تھے اور یہ سلسلہ دو تین سال تک چلتا رہا پھر اُنہوں نے مجھ سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور شادی کی پیشکش کی, میں بھی ان سے بہت محبت کرتی تھی لیکن شمی کپور نے مجھے شادی کی پیشکش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں شادی کے بعد کام نہیں کر سکتی کیونکہ جتنی بھی خواتین کپور خاندان میں شادی کرتی ہیں وہ شادی کے بعد کام نہیں کرتی تھیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ممتاز نے مزید بتایا کہ میں اس وقت صرف 17 سال کی تھی اور شمی کپور مجھ سے دگنی عمر کے تھے, میں نے شمی کپور سے شادی کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتی ہوں صرف گھریلو خاتون بن کر بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے اپنی زندگی نہیں گزارنا چاہتی۔

ممتاز نے بتایا کہ میری یہ بات سن کر شمی کپور کو بہت غصّہ آیا اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ کو مجھ سے محبت تھی ہی نہیں اگر محبت ہوتی تو آپ میری شادی کی پیشکش کو کبھی نہیں ٹھکراتیں اور فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیتیں لیکن آپ صرف محبت کا دکھاوا کر رہی تھیں تاکہ آپ کو میری وجہ سے بڑی فلموں میں کام مل سکے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 7 افراد جاں بحق، 30زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس بے قابو ہوکر…

55 mins ago

مسلم لیگ ن کا پارٹی فیصلے کیخلاف ووٹ دینے پر عادل بازئی کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس…

1 hour ago

پاکستان اور ملائیشیا کا دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے انور ابراہیم کی خدمات قابل قدر ہیں، شہباز شریف اسلام…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترامیم بل مؤخر کرنے کا مطالبہ

موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت…

2 hours ago

سوزوکی کا بولان کی جگہ سوزوکی ایوری پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ

سوزوکی ایوری کو ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو متعارف کروایا جائے گا اسلام…

2 hours ago

وفاقی حکومت نے پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کر دی

وزارت خزانہ نے منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اسلام آباد…

2 hours ago