الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی این اے 15 مانسہرہ کے نتائج کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی این اے 15 مانسہرہ انتخابی عذر داری کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے اسے خارج کر دیاہے ۔

تفصلات کے مطابق این اے 15 انتخابی عذرداری کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے وکیل نے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست کی جس پر الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

نوازشریف کے وکیل جہانگیر جدون نے دلائل کے دوران مؤقف اپنایا کہ نوازشریف اور گشتاسب خان کے ووٹوں کا فرق 25 ہزار ہے، 9 ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے، کالا ڈھاکہ کے 123 پولنگ سٹیشنزکے فارم 45 نہیں دیے گئے۔رکن بابر حسن بھروانہ نے ہدایت دی کہ دلائل مختصر کریں، 632 صفحات کی تحقیقات تو نہیں کرسکتے، ایسے تو الیکشن کمیشن کو پورے ملک کے الیکشن کھولنے پڑیں گے۔

جہانگیر جدون نے فارم 51 اورتھیلوں سے متعلق دلائل دیے تو ممبرنثار درانی نے کہاکہ اگرآپ نے سیلیں اور تھیلے دیکھنے ہیں توالیکشن ٹریبونل چلے جائیں، الیکشن کمیشن ہر تھیلا اورسیلیں دیکھنے تو نہیں جائے گا، اِس پر جہانگیر جدون نے کہا کہ 123 فارم 45 میں ردوبدل کیا گیا ہے۔رکن الیکشن کمیشن بابر حسین بھروانہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ یہ کہہ رہے کہ پورے ملک کے انتخابات غیرآئینی، غیرقانونی اور دھاندلی زدہ تھے؟ جہانگیرجدون نےکہا کہ میں صرف این اے 15 کی بات کر رہا ہوں۔

گشتاب خان کے وکیل بابر اعوان نے کہاکہ آر اوکے خلاف درج ایف آئی آر کو شہادت کے طور پر نہیں لیا جاسکتا، الیکشن کمیشن نہ عدالت ہے نہ ٹریبونل، شہادت ریکارڈ نہیں کرسکتا الیکشن کمیشن ٹریبونلزبنا چکا ہے، این اے 15 کا معاملہ ٹریبونل کو بھجوایا جائے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 7 افراد جاں بحق، 30زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس بے قابو ہوکر…

54 mins ago

مسلم لیگ ن کا پارٹی فیصلے کیخلاف ووٹ دینے پر عادل بازئی کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس…

1 hour ago

پاکستان اور ملائیشیا کا دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے انور ابراہیم کی خدمات قابل قدر ہیں، شہباز شریف اسلام…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترامیم بل مؤخر کرنے کا مطالبہ

موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت…

2 hours ago

سوزوکی کا بولان کی جگہ سوزوکی ایوری پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ

سوزوکی ایوری کو ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو متعارف کروایا جائے گا اسلام…

2 hours ago

وفاقی حکومت نے پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کر دی

وزارت خزانہ نے منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اسلام آباد…

2 hours ago