انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری

کراچی (قدرت روزنامہ )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دورا ن ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے .

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو تو ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 279.20 روپے پر آ گیا تاہم گزشتہ روز ڈالر 279.28 روپے پر بند ہوا تھا .

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 63 ہزار 219 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 583 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے اور انڈیکس 63 ہزار 802 پوائنٹس پر پہنچا گیاہے ، ماہرین کی جانب سے مزید بہتری کی پیشگوئی کی جارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں