امبانی کے بیٹے کی شادی سے قبل3 روزہ تقریبات یکم مارچ کو شروع ہونگی ، مہمانوں کی اڑھائی ہزار پکوانوں سے تواضع کی جائےگی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں مہمانوں کی ایک نہیں دو نہیں بلکہ اڑھائی ہزار کھانوں سے تواضع کی جائے گی۔
نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جبکہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یکم سے 3 مارچ تک گجرات کے شہر جام نگر میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریبات میں مدعو کئے گئے مہمانوں کے لئے ایک شاندار کھانے کا مینیو بنایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریبات کے لئے 25 سے زیادہ باورچیوں کی ایک خصوصی ٹیم اندور سے جام نگر پہنچے گی۔مینیو میں اندوری کھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ پارسی کھانے سے لے کر تھائی، میکسیکن اور جاپانی پکوان مہمانوں کے لئے خصوصی طور پر تیار کئے جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 3 دنوں تک جاری رہنے والی تقریبات کے دوران مینیو میں کل اڑھائی ہزار کھانے ہوں گے جبکہ کوئی بھی پکوان دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔مہمانوں کے لئے ناشتے میں 70 سے زیادہ کھانے شامل ہوں گے، دوپہر کے کھانے کے لئے 250 سے زیادہ اور رات کے کھانے کے لئے 250 سے زیادہ خصوصی ڈشز ہوں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 3 دن کی تقریبات میں 5 فنکشنز ہوں گے ، تقریبات کے لئے 1000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس سمیت کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

آننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں،انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 25 سالہ رادھیکا مرچنٹ فی الحال والد کی کمپنی Encore Healthcare میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 7 افراد جاں بحق، 30زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس بے قابو ہوکر…

57 mins ago

مسلم لیگ ن کا پارٹی فیصلے کیخلاف ووٹ دینے پر عادل بازئی کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس…

1 hour ago

پاکستان اور ملائیشیا کا دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے انور ابراہیم کی خدمات قابل قدر ہیں، شہباز شریف اسلام…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترامیم بل مؤخر کرنے کا مطالبہ

موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت…

2 hours ago

سوزوکی کا بولان کی جگہ سوزوکی ایوری پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ

سوزوکی ایوری کو ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو متعارف کروایا جائے گا اسلام…

2 hours ago

وفاقی حکومت نے پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کر دی

وزارت خزانہ نے منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اسلام آباد…

2 hours ago