مخصوص نشستوں کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں ہوا تو ۔۔۔مسلم لیگ (ن) کیا کرے گی؟ طارق فضل چوہدری نےبتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلائیں گے تو آئین میں متبادل راستہ ہے،مخصوص نشستوں کا معاملہ ایک ماہ تک حل نہیں ہوتا تو کیا قومی اسمبلی کا اجلا س نہیں ہوگا، مخصوص نشستوں کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں ہوا تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا،قومی اسمبلی کا اجلاس 29فروری کو بلالیا گیا ہے،تحریک انصاف کے دور میں صحافیوں کے ساتھ زیادتیاں ڈھکی چھپی نہیں ہیں .

وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے .

پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر اور پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بھی شرکت کی .

. .

متعلقہ خبریں