سندھ

مریم نواز نے وزیراعلیٰ بنتے ہی کئی منصوبوں کا اعلان کیا، صحافی کا مراد علی شاہ سے سوال، جواب کیا ملا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ سندھ کے عوام نے ہمیں انتخابات میں کامیابی دلائی، ان کی خدمت کرتے رہیں گے۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گڑھی خدا بخش میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کے وزیراعلیٰ بنتے ہی منصوبوں کے اعلان کے سوال پر کہنا تھا کہ ہم نے کام کر کے دکھایا ہے، انہوں نے صرف اعلان کیا ہے۔ سندھ میں تیر کا نشان سب پر بھاری تھا، وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا اجلاس امن و امان سے متعلق کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب میں شہباز شریف کو سپورٹ کریں گے، ہم ان کے اتحادی نہیں ہیں، وفاقی کابینہ میں نہیں جا رہے۔ پیپلز پارٹی کو جتنے ووٹ پڑے ہیں اتنے کبھی نہیں پڑے۔ ہم نے سندھ میں کام کر کے دکھایا ہے۔ آصف زرداری مارچ میں صدر کا حلف اٹھائیں گے۔

متعلقہ خبریں