سات سال سے لاپتا شہری کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا حکم


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے دو سگے بھائیوں سمیت چھ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سیکریٹری دفاع کو ملک بھر سے تازہ رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے اور پولیس کو جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس کی سفارشات کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کراچی کے مختلف علاقوں سے 2 سگے بھائیوں سمیت 6 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
سگے بھائی محمود الحسن اور سعود الحسن کے گھر والے اور وکیل سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔ پولیس رپورٹس پر بھی عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کی رویتی رپورٹس پر لاپتا افراد کے اہل خانہ مایوس ہوچکے ہیں۔ اس لیے لاپتا افراد کے اہلخانہ کیس کی پیروی کے لیے پیش ہی نہیں ہوئے۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ماجد کا سراغ لگانے کے لیے 18 جے آئی ٹیز اور 9 ٹاسک فورس کے اجلاس ہوچکے ہیں۔ ٹریول ہسٹری کے مطابق لاپتا شہری ماجد نے ملک سے باہر سفر نہیں کیا۔ عدالت نے 7 سال سے لاپتا شہری ماجد کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کی ہدایت کردی۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ داخلہ رولز کے مطابق شہری کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا پروسیجر تیز کرے۔ وفاقی حکومت نے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ماجد کسی بھی حراستی مرکز اور ادارے کی تحویل میں نہیں ہے۔
عدالت نے سیکریٹری دفاع کو ملک بھی سے تازہ رپورٹس حاصل کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے پولیس کو جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس کی سفارشات کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو 4 ہفتوں میں رپورٹس پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

6 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

6 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago