خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس، عدالت نے اڈیالہ جیل سپرٹینڈنٹ کو عمران خان سے متعلق اہم حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کو طلب کر لیا .

تفصیلات کےمطابق کیس کی سماعت سول جج مرید عباس خان نے کی، عدالت نے عمران خان کی طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سپرٹینڈنٹ جیل کو آئندہ سماعت پر عمران خان کو پیش کرنےکا حکم جاری کر دیاہے .

عدالت کی جانب سے عمران خان کو 3 اپریل کو طلب کیا گیاہے ، گزشتہ سماعات پر وکلاء نے عمران کان کی عدالت پروڈکشن آرڈر کی درخواست کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں