زنک کی کمی دور کرنے کیلئے بھارتی شخص نے درجنوں سکے نگل لیے ، پھر نتیجہ کیا نکلا؟ پریشان کن خبر

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی دارالحکومت دہلی کے ایک شخص نے جسم سے زنک کی کمی دور کرنے کے لیے 39 سکے اور 37 مقناطیس نگل لیے،میڈیا رپورٹس کے مطابق سکے اور مقناطیس نگلنے والا لڑکا 20 دن کچھ بھی کھانے پینے سے قاصر رہا اور بار بار الٹی اور پیٹ میں درد کی شکایت لے کر دہلی کے سر گنگا رام ہسپتال پہنچا تھا۔

بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق دہلی سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ لڑکا 39 سکے اور 37 مقناطیس نگلنے کے بعد ہسپتال پہنچ گیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق ڈاکٹروں نے سرجری کے ذریعے 26 سالہ لڑکے کی آنت سے 39 سکے اور 37 مخلتف اشکال کے مقناطیس نکال لیے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 26 سالہ لڑکا ایک نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہے، ذہنی مریض نے مبینہ طور پر سکے اور مقناطیس اس خیال کے تحت نگل لیے تھے کہ زنک جسمانی صحت اور اس کی نشونما میں مدد دیتا ہے، مریض نفسیاتی بیماری کے لیے بھی زیر علاج تھا۔

مریض کے پیٹ کا ایکسرے اور سی ٹی سکین کروانے پر معلوم ہوا کہ اس نے سکے اور مقناطیس نگل رکھے ہیں۔ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے مریض کے پیٹ سے سکے اور مقناطیس نکال دیے اور صحتیاب ہونے پر اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔بعد ازاں ڈاکٹروں کا میڈیا سے گفتگو کے دوران بتانا تھا کہ مریض کے پیٹ میں سے کل 39 سکے (1، 2،5 روپے) اور مخلتف اشکال کے 37 مقناطیس نکالے گئے ہیں۔

مریض سے پوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس نے سکے اور مقناطیس اس لیے کھائے تھے کیونکہ اس کا خیال تھا کہ زنک جسم کی نشونما میں مدد کرتا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago