ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش ناکام ، چار ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

لیہ ، کروڑ(قدرت روزنامہ) پولیس نے ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے چار ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور ہزاروں لٹر ڈیزل بھی سرکاری تحویل میں لے لیاگیا .
تفصیلات کے مطابق تھانہ کروڑ کی ریوررائین پوسٹ رکھ وان کے انچارج آصف ثاقب نے رات کی تاریکی میں دو کشتیوں پر سوار چار ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑاجن میں بلال حسین ولد غلام رسول مہانا، مختار حسین والد امیرمحمد بھٹی ، محمد سوالی والد دلاہاملنگ بھٹی، محمد رفیق والد غلام فریدبھٹی شامل ہیں .

ذرائع کے مطابق ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے بہت کوشش کی لیکن بالآخر تعاقب کے بعد پولیس ٹیم ملزمان کو روکنے اور ان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی، ملزمان کے پاس کشتی میں موٹرسائیکل بھی تھی .
پولیس کے مطابق دو کشتیوں پر موجود چھ ہزار لٹر ڈیزل بھی قبضے میں لے لیاگیا . ڈی پی او لیہ کاکہناہے کہ لوکل پولیس موقع پر پہنچ چکی ہے اور مزید کارروائی شروع کردی گئی .

. .

متعلقہ خبریں