نوازشریف اسلام آباد روانہ ہو گئے، کس اہم شخصیت سے ملنے کا امکان؟

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اہم ملاقاتوں کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے، (ن) لیگ کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے مابین گلے شکوے دور ہو جائیں۔

عام انتخابات کے فوری بعد آصف زرداری نے جاتی امرا جانے سے معذرت کر لی تھی تاہم سابق صدر اور بلاول صرف شہباز شریف سے رابطے جاری رکھنے پر تیار ہوئے تھے۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہےکہ نوازشریف اور آصف زرداری کے مابین دبئی میں ہونیوالی ملاقات میں بھی کچھ اختلافات پیدا ہوئے تھے جس کے بعد سے دونوں میں رابطہ نہیں ہو سکا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

36 mins ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

38 mins ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

42 mins ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

1 hour ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

2 hours ago