افغانستان کے لوگ نئی افغان حکومت کو تسلیم کریں، ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ افغان قوم اسبات پر مبارک باد کی مستحق ہے کہ اس قوم کے جوان بزرگ مرد وخواتین نے مسلمانوں کے بین الاقوامی دشمن امریکہ اور اس کے حواریوں اور نیٹو کو پہچان لیا ہے اور افغان قوم کو تباہی وبربادی سے بچانے کیلئے ان دشمنوں سے برسرپیکار طالبان کو افغانستان میں خوش آمدید کہا سپین بولدک سے کابل تک ایک گولی چلے بغیر طالبان اپنی سرزمین پر فاتح بن کرآئے اور امریکہ اس کے حواریوں اور نیٹو کو نکال باہر کیا اس طرح چالیس سال بعد جنگ کی عذاب سے افغانوں کو نجات ملی تین لاکھ مسلح افغان افواج اور دیگر تمام طبقات نے اسی سوچ کے تحت مزاحمت کی بجائے طالبان کیلئے راہ ہموار کی چالیس سال کی جنگ جس میں لاکھوں افغان مرد وخواتین جان سے گئے اب تمام بین الاقوامی ملکوں انسانی حقوق کے علمبرداروں اور بین الاقوامی قانون کے محافظوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے امین اور پوری دنیا کا فرض بنتا ہے کہ افغان قوم کو سکون سے اپنے دین اور قتدار تہذیب اور روایات کے مطابق حق زندگی دیں اور افغان قوم کو ایک آزاد اور خودمختیار قوم مانتے ہوئے طالبان حکومت کو تسلیم کریں اور جوبرتاؤ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ کیاجاتاہے اقوام متحدہ اس کا باقاعدہ ڈیکریشن جاری کرے او آئی سی فوری طور پر اجلاس بالکر امریکہ اور اس حواریوں سے خوف زدہ ہوئے بغیر افغان قوم اور طالبان کی مدد کیلئے سینہ تان کر سامنے آئے اور57اسلامی ممالک کیلئے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کریں انہوں نے کہا کہ مغریب کا بے بنیاد پروپیگنڈا کہ طالبان شریعت نافذ کرکے سخت سزائیں دیں رہے ہیں لفوہے کیونکہ طالبان ایک نظرے کے تحت بیس سال تک شہید ہوتے رہے ہیں ان کا نظریہ ہی افغان قوم کو آرزو ہے اس لئے شریعت اور اسلام کے عادلانہ نظام کے تحت ہی کابل حکومت چلے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بھی قانون شریعت ہی کا نافذ ہے حدود آرڈننس،قصاص ودیت کی قوانین، سرقہ، ڈکیتی،رہزنی کی جرائم میں سزاکے طور پر آج بھی پاکستان میں ہاتھ اور پاؤں کاٹنے درے مارنے کا قانون ہے لیکن حکمران مغرب زدہ ہیں جس کی وجہ سے قوانین روباعمل نہیں ہے اور شریعت پر عمل کرنے سے منحرف ہیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago