تاپسی پنو کا اپنی شادی کی خبر پر ردعمل دینے سے انکار


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے اپنی اور اُن کے بوائے فرینڈ میتھیاس بوے کی شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل دینے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے مختلف رپورٹس میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ تاپسی پنو اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوے رواں سال مارچ کے آخر میں شادی کریں گے، اس جوڑی کی شادی کی تقریبات ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں منعقد ہوں گی جس میں صرف فیملی کے افراد اور چند قریبی رشتہ دار شامل ہوں گے۔
اس خبر سے متعلق تاپسی پانو سے گفتگو کرنے کے لیے جب ‘انڈیا ٹوڈے’ نے اداکارہ سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے شادی کی خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔تاپسی پنو نے ‘انڈیا ٹوڈے’ سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے میڈیا کو اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کبھی کوئی تفصیلات یا وضاحت نہیں دی اور نہ ہی مستقبل میں کبھی اس پر بات کروں گی۔
بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا پر بات کرنا بالکل پسند نہیں اور نہ ہی میں چاہتی ہوں کہ کوئی میری نجی زندگی پر تبصرے کرے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی مختلف رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ تاپسی پنو کی شادی پر بالی ووڈ کی کسی بھی مشہور شخصیت کو مدعو نہیں کیا جائے گا جبکہ یہ شادی سکھ اور عیسائی مذہب کی روایات اور رسم و رواج کے مطابق ہوگی کیونکہ اداکارہ کا تعلق سکھ مذہب سے ہے جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔

Recent Posts

جو آزادیٔ اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں بھی نہیں: چیف جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل…

14 mins ago

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

45 mins ago

کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی…

1 hour ago

سندھ میں بہت سارے محکموں میں رشوت نظام کا حصہ بن چکی، علی خورشیدی

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ…

1 hour ago

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی۔ چیف سیکریٹری آزاد…

1 hour ago

شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے

لاہور(قدرت روزنامہ)شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت چھوڑ دی، مرکزی مجلس عاملہ اٹھارہ…

2 hours ago