مصطفیٰ کمال کی آڈیو ویڈیو لیک اور اعتراف مکافات عمل ہے، حلیم عادل شیخ


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی آڈیو ویڈیو لیک اور اعتراف مکافات عمل ہے۔ ایک بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جیسے چوری کی گاڑی کوئی نہیں خریدتا ویسے ہی ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ہے، یہ لوگ چوری کا مینڈیٹ لے کر وزارتیں لینے گئے تھے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ بیچنے گئے تھے فارم 45 ہے تو سامنے لاؤ، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا مینڈیٹ چوری اور ایم کیو ایم کا ڈاکے کا ہے، اب آپ کو بھی تسلیم کر لینا چاہیے یہ چوری کا مینڈیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں عوام نے ووٹ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو دیا، بہتر ہے چوری کا مال واپس کر دیں لوگوں نے آپ کو رد کیا، اب تو آپ لوگوں کو نام نہاد اتحادیوں نے بھی رد کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایک سیٹ واپس لیں گے، کراچی سے 20 اور حیدرآباد سے 2 قومی اسمبلی کی سیٹیں ہماری جیتی ہوئی ہیں، پورے ملک سے 183 قومی اسمبلی کی سیٹیں ہم نے جیتی ہیں، انشاء اللّٰہ دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے اپنی لیک ہونے والی ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ویڈیو میری ہے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ میری ویڈیو ہے جس میں رابطہ کمیٹی کے کمرے میں ارکان کو مسلم لیگ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دے رہا ہوں۔
ویڈیو میں مصطفیٰ کمال رابطہ کمیٹی کو ن لیگ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی بریفنگ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ن لیگ نے بتایا کہ پی پی نے ان سے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے، ہمارے نمبرز پورے ہو چکے، ہمیں ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں رہی۔ انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ یہ ویڈیو لندن کے ایک گھس بیٹھیے نے جاری کی۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

2 hours ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

2 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

2 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

3 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

4 hours ago