کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں متوقع بارشوں کے پیش نظر کے ایم سی اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس حوالے سے میئر کراچی نے ہدایت کی کہ متوقع بارشوں کے پیش نظر کے ایم سی کا تمام عملہ ہائی الرٹ رہے، کے ایم سی کے متعلقہ محکموں میں چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی کو بارش سے قبل یقینی بنایا جائے۔ شہر بھر کی کچرا کنڈیوں اور کھلے مقامات سے تمام کچرا صاف کیا جائے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارشوں کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام مشینری فعال ہونی چاہیے، اس ضمن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈپٹی میئر سلمان عبداللّٰہ مراد کا کہنا تھا کہ شہر میں مین ہولز کے ڈھکن لگے ہونے چاہئیں۔ شہر کو صاف رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…