جنرل باجوہ اور جنرل فیض بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کرواتے تھے، خواجہ آصف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اُس دورمیں قانون سازی کیلیے آئی ایس آئی کے میس میں جاتے تھے اور جنرل باجوہ اور جنرل فیض بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کرواتے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کیلیے صرف سیاستدان نہیں باقی پلئیرز بھی ہیں، سارے عناصر کو استحکام کیلیے اکٹھے ہو کر بیٹھنا چاہیے۔
خواجہ آصف نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں قانون سازی کیلیے (ہم) آئی ایس آئی کے میس میں جاتے تھے اور جنرل باجوہ اور جنرل فیض بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کرواتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ مجلس عاملہ اور ایف اے ٹی سے متعلق بھی قانون سازی کرواتے تھے اور یہ دونوں قانون سازیاں فوج اور آئی ایس ایس کی مداخلت کے باعث ہوئی تھیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ اس ماحول میں اور کیا ہو سکتا تھا جو بگاڑ پیدا ہوا، بھگت رہے ہیں۔
اپنی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ صدر مملکت نے دو بار آئین کی خلاف ورزی کی ہے، عارف علوی پر آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔لیگی رہنما نے نو مئی کے حوالے سے کہا کہ نو مئی کو ریاست کو چیلنج کیا گیا، اس میں ملوث لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

1 min ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

5 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

7 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

18 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

21 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

49 mins ago