وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہورکے میو ہسپتال کا اچانک دورہ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اچانک میوہسپتال کےایمرجنسی بلاک پہنچ گئیں .

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میوہسپتال ایمرجنسی میں 50وہیل چیئر اور سٹریچر مہیا کرنے کی ہدایت کی،ایک بزرگ شبیر شاکر کی توجہ دلانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے نماز کے لئے جگہ مخصوص کرنے کی ہدایت بھی کی،مریم نواز نے مریضوں کی شکایت پر چیسٹ ٹیوب فوری طور پر مہیا کرنے کا بھی حکم دیا .

انہوں نے لوگوں کو روکنے پر سکیورٹی پر اظہار برہمی بھی کیا، کہامیں عوام میں سے ہوں،عوام کو مجھے سے دور نہ کریں اب روکا تو سکیورٹی کو باہر نکال دوں گی .

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایمرجنسی کے استقبالیہ کاؤنٹر پر داخلہ پرچی کے اجراء کا مشاہدہ کیا،آئی سی یو میں مریضوں کی عیادت کی،مریضوں اور لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو دیکھ کرخوشی کا اظہار کیا .

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی سی یو میں رانا بشیر احمد،ذوالفقار احمد،نذیر احمداور عبدالرشید نامی مریضوں سے بات چیت بھی کی،وہ راہداری سے گزرتے ہوئے مریدکے سے آئے مریض روحان کو دیکھ کر رک گئیں،9سالہ روحان کی جھولے سے گر کربازو کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی،مریم نواز شریف نے کہا آپ تو بہادر بچے ہیں،جلد ٹھیک ہو جائیں گے .

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میڈیکل وارڈ میں مریضوں کا حال واحوال پوچھا اور ڈاکٹرز سے علاج کے بارے میں دریافت کیا،ویٹنگ روم میں 2خواتین کوپریشان دیکھ کر رک گئیں،ہسپتال انتظامیہ کوان کے بیمار والد کی بہترین دیکھ بھال کا حکم دیا .

. .

متعلقہ خبریں