کشمیر فروش عمران خان کے ہاتھوں شہدا کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے


مظفر آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں ہے، کمزور ہے تو پاکستان کا جعلی وکیل جس کا نام عمران خان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آو وعدہ کریں کہ شہدا کی قربانیوں کو کسی عمران خان کشمیر فروش کے ہاتھوں ضائع ہونے نہیں دیں گے، پاکستان میں چوری کے ووٹوں سے بننے والا جعلی وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک آیا ہے۔

آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج شہیدوں کا دن ہے تو آو¿، آج سب مل کر شہدا کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ اس کی ڈھٹائی دیکھو کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک کر آنے کے بعد کشمیر میں ووٹ مانگنے آ رہا ہے، کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو مقدمہ کمزور نہیں ہے، کمزور ہے تو پاکستان کا جعلی وکیل ہے، جس کا نام عمران خان ہے، ہر جگہ ایک ہی نعرہ سننے کو ملتا ہے، گوعمران گو، عمران خان کو کشمیری کی دھرتی پر پاوں رکھنے سے پہلے کہہ رہے ہیں گو عمران گو۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ پاکستان کا مقدمہ کمزور نہیں ہے، اگر کمزور ہے تو پاکستان کا مسلط شدہ وکیل عمران خان کمزور ہے، وہ نہ صرف کمزور ہے بلکہ نہایت بزدل انسان ہے۔

Recent Posts

پیٹرولیم ڈیلرز کی ایک روزہ ہڑتال کے بعد حکومت نے ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ایک دن کی ہڑتال کے…

10 mins ago

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.28 فیصد، سالانہ بنیاد پر 23.59 فیصد اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کی کمی کے بعد مہنگائی کی شرح میں پھر…

19 mins ago

عالیہ بھٹ کی نئی جاسوسی تھرلر فلم کا نام سامنے آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ کی یش راج فلمز کے ساتھ نئی…

28 mins ago

مریخ پر جنگ لڑی جائے گی، بابا وانگا کی مزید خوفناک پیشگوئیاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی انجہانی نابینا نجومی بابا وانگا 1996 میں…

38 mins ago

اسلام آباد پولیس کا پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ پر دھاوا، اسٹیج کے کنٹینرز، خاردار تاریں بھی ہٹا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تحریک انصاف کے جلسے کا…

46 mins ago

وفاقی وزیر توانائی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کو معمولی اضافہ قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کو…

59 mins ago