محمد زبیر کی نازیبا مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے خلا ف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر وکلا نے سٹی کورٹ تھانے میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دی، مقدمے کی یہ درخواست ایڈووکیٹ مظہر شیخ اور اعجاز جتوئی کی جانب سے دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر کے عہدے پر رہ کر محمد زبیر نے جرم کیا، اس لیے ان پر مقدمہ دائر کر کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں کہ ویڈیو کے زریعے کہیں خاتون کو بلیک میل تو نہیں کیا جا رہا؟ کیوں کہ عین ممکن ہے کہ ان ویڈیوز کے زریعے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کیا جا رہا ہو۔دوسری طرف سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیو لین ہونے کے معاملے پر رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے بھی رد عمل دے دیا، سابق گورنر سندھ نے ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی ناقص اور شرمناک حرکت کی ہے، یہ ویڈیوز “جعلی اور ڈاکٹرڈ ہیں یہ سیاست کا نچلا درجہ ہے، میں نے ایمانداری، دیانت اور عزم کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی ہے، پاکستان کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیوز گذشتہ روز لیک ہوئیں جو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں جبکہ محمد زبیر کا ٹرینڈ بھی کل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا، محمد زبیر کی لیک ہونے والی ان متعدد ویڈیوز میں انہیں مختلف کمروں میں الگ الگ خواتین کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی حالت میں دیکھا گیا، ان ویڈیوز میں محمد زبیر نیم برہنہ و برہنہ حالت میں دکھائی دیے جب کہ ویڈیوز کے علاوہ محمد زبیر کی ایک خاتون سے کی جانے والی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی جس میں وہ خاتون سے جنسی سوال پوچھتے ہوئے نازیبا گفتگو کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیوز منظر عام پر لانے والے ذرائع نے کہا کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ان خواتین میں سے کچھ کو میڈیا میں نوکریاں دلوانے کا جھانسہ دیا اور ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کیں جبکہ کچھ خواتین کو ڈرا دھمکا کر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا، محمد زبیر نے ایک یا دو نہیں بلکہ تقریبا 10 خواتین کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا اور لیک ہونے والی تمام ویڈیو ان کی ان غیر اخلاقی حرکات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔سوشل میڈیا پر محمد زبیر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر کئی سوالیہ نشان اٹھے جس کے بعد کئی بحث و مباحثے بھی شروع ہو گئے، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز کس نے لیک کیں اس حوالے سے تو تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا البتہ کچھ حلقوں کا ماننا ہے کہ یہ ویڈیوز کسی اور نے نہیں بلکہ خود مسلم لیگ ن کی مرکزی صدر مریم نواز نے لیک کروائیں تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،سپیکر کے پی اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم نے چیف…

5 mins ago

وفاقی حکومت نے 2030 تک کتنا قرضہ دینا ہے؟ پریشان کن تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49…

14 mins ago

معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کتنی امیر ہیں؟ اثاثوں کی مالیت پہلی مرتبہ منظر عام پر

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ سیریز سے محبت کرنے کی ایک اور وجہ پاکستان انٹرٹینمنٹ…

20 mins ago

نارووال میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ہتھوڑے مار کر باپ کو قتل کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نارووال میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹےنے ہتھوڑے مار کرباپ کو…

24 mins ago

ن لیگ نے مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت کے دوران کہا آپ سے دھوکا کیا جا رہا ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

29 mins ago

نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمیشن…

32 mins ago