مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان مانگ لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا۔

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سرکاری ہسپتالوں کیلئے سینٹرل پتھالوجی لیب بنانے کی تجویزکا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب کے بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کرلی جائے گی۔اجلاس میں 3 اضلاع میں میڈیکل سٹی بنانے کیلئے سفارشات اور تجاویز طلب کی گئیں۔وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں خالی، متروک اور بند پڑے اسپتالوں کی عمارتوں کی فہرست بھی طلب کرلی۔

اجلاس میں مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا اور ادویات کی ہوم ڈیلیوری یکم مئی سے شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پتھالوجی لیب سسٹم میں بہتری کیلئےتجاویزطلب کرلیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ مفت ادویات عوام کا حق ہے، ادویات دینے کا عہد پورا کریں گے، پسماندہ اور دور دراز شہروں کے لوگوں کا بھی طبی سہولتوں پر پورا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو طبی سہولتیں دینا کوئی احسان نہیں، احسان کرنے والا رویہ بدلنا ہوگا، ہیلتھ کارڈ کو ری ڈیزائن کرکے جلد فعال کر دیا جائے گا، پنجاب کے بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کرلی جائے گی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

46 mins ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

48 mins ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

52 mins ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

1 hour ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

2 hours ago