اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کابینہ تشکیل کے فیصلے نواز شریف کی مرضی سے کیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عرفان صدیقی نے تصدیق کی کہ اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہوں گے چونکہ پیپلز پارٹی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملے گا لہٰذا یہ تاثر غلط ہوگا کہ اسحاق ڈار چیئرمین سینیٹ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار مارچ 2024ء میں سینیٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے اور توقع ہے کہ وہ ایوانِ بالا میں دوبارہ منتخب ہو جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ہر پالیسی فیصلہ یا وفاق یا پنجاب میں حکومت کی تشکیل کا فیصلہ نواز شریف کی مرضی سے کیا جا رہا ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…
کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…
لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…
لاہور(قدرت روزنامہ )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…