. .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان نے کہا ہے کہ الحمدللہ ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے خضدار تا کچلاک نیشنل ہائی وے سڑک بلوچستان کی انتہائی ضروری اور اہم سڑکوں میں سے ایک ہے،حکومت نے اس سال کے لئے بورڈنگ اسکولز کا نیا اقدام الگ سے شروع کیا ہے . یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی، انہوں نے کہاکہ نواں کلی میں زیر تعمیر گرلز کالج وہ ماڈل سکول ہیں جو انشاء اللہ مکمل ہونے پر انفراسٹرکچر اور تعلیمی اداروں کی ضروریات کو معیاری بنائیں گے انہوں نے کہاکہ الحمدللہ پچھلے تین سالوں میں کوئٹہ میں آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ جیسے کئی ایونٹس کروائیں ہیں شائقین اور بلوچستان کے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کر رہے ہیں .
متعلقہ خبریں