ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ڈمپل گرل دیپیکا پڈوکون اور اُن کے شوہر، اداکار، پنجابی منڈا، رنویر سنگھ نے اپنے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد کی تصدیق کر دی ہے .
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے .
اس پوسٹ میں دیپیکا اور رنویر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال، ستمبر کے مہینے میں یہ جوڑی اپنے ہاں پہلی اولاد کو خوش آمدید کہنے والی ہے . اس پوسٹ میں دیپ ویر نے بچے کی صنف تو شیئر نہیں کی لیکن نیلا اور گلابی دونوں رنگ اس پوسٹ میں موجود ہیں .
View this post on Instagram
روزنامہ جنگ کے مطابق اس جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق خبریں کئی دنوں سے زیرِ گردش تھیں جس کی اب خود دیپیکا اور رنویر نے تصدیق کر دی ہے . اس جوڑی کی شادی نومبر 2018ء میں اٹلی میں ایک نجی تقریب کے دوران ہوئی تھی .
دوسری جانب حال ہی میں جب ایک انٹرویو کے دوران دیپیکا پڈوکون سے ان کے ماں بننے کے منصوبے سے متعلق پوچھا گیا تو اُنہوں نے کہا تھا کہ ’بالکل، میں اور رنویر بچوں سے پیار کرتے ہیں، ہم اس دن کے منتظر ہیں جس دن ہم اپنا خاندان بڑھائیں گے . ‘
. .