ن لیگ نے عبد الخالق اچکزئی کو بلوچستان اسمبلی کیلئے سپیکر کا امیدوار نامزد کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عبد الخالق اچکزئی کوبلوچستان اسمبلی کا اسپیکر نامزدکردیا .
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کے سپیکر کی نامزدگی کا فیصلہ نوازشریف اور شہبازشریف نے صوبے کی قیادت سے مشاورت کے بعدکیا .

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکرکا انتخاب آج کیا جائے گا . خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی اسمبلیاں آج نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کریں گی
آج سہ پہر 3 بجے صوبائی اسمبلی کے نومنتخب اراکین ایوان کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے . بلوچستان اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے .
بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے 65 اراکین کے ایوان میں سے گزشتہ روز 57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا .

. .

متعلقہ خبریں