کنزہ ہاشمی نے اپنے پہلے معاوضے سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکاری کی خواہش لیکر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے پہلے معاوضے سے متعلق حیران کُن انکشاف کیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق نجی چینل کے پروگرام کے دوران انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں گلوکارہ بننا چاہتی تھی، جس کے لیے ایک ٹیلنٹ ایجنسی سے رابطہ کیا کہ جب کبھی کسی ڈرامے یا اشتہار کے او ایس ٹی یا جنگل کے لیے کسی گلوکارہ کی ضرورت ہو تو مجھ سے رابطہ کرلیں۔انہوں نے بتایا کہ اس کے کچھ عرصے کے بعد مجھے اس ٹیلنٹ ایجنسی سے کال آئی تو یہ ہی لگا کے گانا گانے کے لیے بلا رہے ہیں لیکن جب وہاں گئی تو معلوم ہوا کہ مجھے تو اداکاری کے لیے بلایا ہے یہ سُن کر میں نے منع کردیا لیکن ان کے اصرار پر آڈیشن ریکارڈ کروا دیا کہ مجھے تو اداکاری آتی ہی نہیں ہے وہ خود مجھے ریجیکٹ کر دیں گے۔

کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ ہدایت کار جس ڈرامے کی کاسٹنگ کر رہے تھے اس کے لیے انہیں مجھ جیسی ہی لڑکی کی تلاش تھی تو انہوں نےٹھان لی کہ لوگا تو اسی لڑکی کو لوں گا، مجھے 15 دنوں تک ایکٹنگ کورس کروایا گیا، سیکھایا گیا اس طرح پہلا ڈرامہ کیا۔شوبز کی پہلی کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ 10 سال قبل اپنے پہلے ڈرامے کے لیے 5 لاکھ روپے کی پیشکش ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت میری عمر 16 سال تھی، اتنی سی عمر میں 5 لاکھ روپے کی پیشکش کافی پُرکشش تھی، پیشکش سن کر اندر ہی اندر حیران رہ گئی تھی لیکن بظاہر اس کا اظہار نہیں کیا اور پھر کام کرنے کے بعد پورے پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ مل بھی گیا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

3 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

3 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

3 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

3 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

4 hours ago