یہ اسمبلی نہیں کوئی اور ہی چیز ہے، فضل الرحمٰن کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم کے لیے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور چیز ہے، مجھے تو اسمبلی 5 سال پورے کرتی نظر نہیں آرہی۔
صحافی کے اس سوال پر کہ کوئی آزادی مارچ کریں گے اور کیا پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دیکھیں اور انتظار کریں۔ آپ کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے آج نومنتخب قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے دیگر اراکین کے ساتھ حلف اٹھایا لیکن ہم اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے، صدر، وزیراعظم اور اسپیکر سمیت کسی عہدے کے انتخاب کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔

Recent Posts

عوامی گورنر ہوں، ہر سیاسی جماعت کے پاس خود جاؤں گا، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں ایک…

14 mins ago

شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2022 میں اینٹی کرپشن پنجاب کی…

18 mins ago

نوجوان کے جگر کے ٹرانسپلانٹ میں ٹریفک پولیس بھی شامل ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی میں حیرت انگیز واقعات تو بہت ہیں جو کہ سب کی…

27 mins ago

وزیراعظم کے بروقت نوٹس نے ہمیں ایک سانحے سے بچالیا، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بروقت…

31 mins ago

ہم کسی کی زور زبردستی نہیں مانتے، چاہے وہ ہمارا باپ ہی کیوں نہ ہو، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے…

39 mins ago

پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ آج کاروباری ہفتے کے…

46 mins ago