وزارتیں ملنے سے متعلق فاروق ستار نے صحافی کے سوال پر کیا کہا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاست سے دنیا کے تعلقات میں رخنہ ڈالنا غیر آئینی بھی ہے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مشکل حالات ہیں، ڈیلیور کرنا ہوگا، لوگوں کی مشکل آسان کرنا ہو گی، مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی بحران بڑے چیلنجز ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا اس حوالے سے کیا کہیں گے؟جس کا جواب دیتے ہوئے فاروق ستار نے کہا ہے کہ نامناسب بات ہے کہ گھر میں جھگڑا ہے تو عالمی ادارے کو آگاہ کریں۔
صحافی نے سوال کیا کہ ایم کیو ایم کو کتنی وزارتیں مل رہی ہیں؟فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کا بنیادی نکتہ آئینی ترمیمی بل ہے، مقامی حکومتوں اور ضلع کی سطح پر اختیار ہونے چاہئیں، مضبوط مرکز مضبوط پاکستان کی ضمانت ثابت نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط ضلع ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ثابت ہوں گے، آئینی ترمیمی بل پر ن لیگ ہمارے ساتھ آمادہ ہے، یہ بل پاس کرا کے اس ملک کا بڑا مسئلہ حل کریں گے۔
ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ حکومت کے صدارتی امیدوار کو ووٹ دیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ صدارتی ووٹ دینے سے متعلق وقت آنے پر بات کریں گے۔

Recent Posts

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

3 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

6 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

16 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

20 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

47 mins ago

محکمہ موسمیات نے سموگ سے متعلق پیش گوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بھی پنجاب کے میدانی…

2 hours ago