ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے عدت میں نکاح کیس فیصلے کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیل قابل سماعت قرار دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے عدت میں نکاح کیس فیصلے کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیل قابل سماعت قرار دیدی،سیشن عدالت نے فریقین کو 11مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،وکیل صفائی سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 39روز کے بعد نکاح قابل قبول ہو سکتا ہے،بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا نکاح تقریباً70روز کے بعد ہوا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اگر خاتون نے عدت مکمل ہونے کا بیان دے دیا تو مانا جائے گا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ شریعت کے قوانین کے مطابق ایسے ذاتی معاملات کو ہمیشہ ذاتی رکھنا چاہئے،دوران عدت نکاح جیسے کیسز کو سیاسی انتقام لینے کیلئے عدالت کا کندھا استعمال کیاگیا،ہم بہت گر گئے ہیں ، ہم لوگ کسی شخص کے بیڈ روم تک پہنچ گئے ہیں،معاشرے میں شائستگی قائم رہنی چاہئے،ایسے کیسز نہیں دائر ہونے چاہئیں،عدت میں نکاح کیس کے اثرات بیرون ملک تک گئے ہیں،اس سے قبل محمد حنیف نامی شخص نے اسی طرح کی شکایت دائر کی تھی، عون چودھری جیسے افراد شکایت میں ملوث تھے،میں نے اپیل قابل سماعت ہونے پر کافی دلائل دے دیئے۔

سیشن جج نے عدت میں نکاح کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل قابل سماعت قرار دیدی،سیشن عدالت نے فریقین کو 11مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

5 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

5 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

5 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

5 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

5 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

6 hours ago