کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ


کراچی (قدرت روزنامہ)بارشوں کے پیشِ نظر کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا ہے جبکہ کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کل غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں، کراچی میں کل 2 بجے سے بارش ہونے کا امکان ہے، کراچی میں دوپہر دو بجے کے بعد مختلف اوقات میں 3 تا 4 بارش کے اسپیل ہونے کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ڈی جی پی ڈی ایم اے) سلمان شاہ نے بریفنگ دی ہے۔بریفنگ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ سندھ کے شمالی علاقوں میں آج رات سے 2 مارچ تک بارش کا امکان ہے جبکہ صوبے کے وسطی علاقوں میں یکم مارچ کو بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، کراچی میں کل دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے، شہر میں 12 گھنٹے میں 13 سے 16 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

Recent Posts

چین کا 15 ارب ڈالر قرض، پاکستان 5 سال توسیع کا خواہاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد: پاکستان چین سے قرض توسیع کا خواہاں ہے اور آئی…

2 mins ago

شعیب ملک اور ثناجاوید ہنی مون کہاں منارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناجاوید رواں سال…

12 mins ago

مذاکرات کی شرط اگر استعفیٰ ہے تو پھر مذاکرات کس سے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی شرط…

20 mins ago

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

35 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

52 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

1 hour ago