سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو گئے۔ سابق وفاقی وزیر سید ظفر علی شاہ اور بیریسٹر مرتضیٰ مہیسر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے دوران سابق وزیراعلیٰ سیّد غوث علی شاہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سابق وفاقی وزیر سیّد ظفر علی شاہ اور بیرسٹر مرتضی مہیسر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

مذکورہ سیاسی رہنماؤں نے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر پہنائے۔ ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ غوث علی شاہ یکم جنوری 1934ء کو خیرپور میں پیدا ہوئے، وہ 6 اپریل 1984سے 6 اپریل 1988ء تک سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے تھے اس کے علاوہ وہ وزیر دفاع اور وزیر تعلیم کے وفاقی عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں سابق وزیر اعلی سندھ اور سینئر سیاستدان سید غوث علی شاہ نے دعوی کیا تھا کہ میرے دو بیٹے اور 3 پوتوں نے مجھے قتل کرنے کا پروگرام بنایا تھا اور میری ایک بیٹی بھی ان کے ساتھ ہے جبکہ میں اپنے بیٹوں کو اپنی جائیداد سے عاق کردیاہے۔
پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید غوث علی شاہ نے کہا کہ میں نے ساری زندگی انھیں بنانے کی کوشش کی اور میرے متعلق افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ جن کے ساتھ تنازع تھا ان سے صلح ہو گئی لیکن یہ غلط بات ہے، میری اور میرے دوسرے بچوں کی جان خطرے میں ہے اس لئے حکومت سندھ کی سیکیورٹی سے مطمئن ہوں۔

Recent Posts

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

6 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

11 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

17 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

23 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

28 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

37 mins ago