مریم نواز کے خلاف غیر قانونی کارروائی ہوئی تو میں پہلے آواز اٹھاؤں گا،شیر افضل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف غیر قانونی کارروائی ہوئی تو میں پہلے آواز اٹھاؤں گا، پرانی روایتوں کو اب بند ہونا چاہیے۔شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلف برداری سے پہلے ہم نے قانون کی پامالیوں کے خلاف آواز اٹھائی، جس جس نے رول آف ممبر پر دستخط کیے ہم نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ابھی یہ شروعات ہے؟ بعد میں اس سے بھی زیادہ احتجاج کریں گے، ہر ظلم کا بدلہ لیں گے، اب وہ وقت نہیں کہ لوگ اٹھائیں تو چپ ہو جائیں، جو ادارہ ہمارے خلاف کارروائی کرے گا ہم نام لے کر بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس دن کا انتظار کر رہے تھے کہ ہم ایوان میں جائیں، آپ نے ہمیں 9 مئی کا دہشت گرد کہا، عوام نے دو تہائی سے جتوایا، اس وقت سارا نظام عدل داؤ پر لگایا ہوا ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان کے عوام آگاہ ہو جائیں ہماری اصل جنگ آج سے شروع ہے، ہم بے گناہ اسیروں اور نا انصافیوں پر چپ نہیں رہیں گے، اب ہم تمام اسمبلیوں میں ان لوگوں کے خلاف احتجاج کریں گے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن اور عالمی میڈیا کے سامنے فارم 45 لائے ہیں، ملک میں آر او کے ذریعے ایک گھناؤنا کھیل کھیلا گیا ہے، آئندہ کون الیکشن پر یقین رکھے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے دو تہائی سے زیادہ پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کے لیے ایوان اور ایوان کے باہر بھی حاضر ہیں، لوگوں کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کرنا بند کرنا ہوگا۔

Recent Posts

متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی…

25 mins ago

’غیرآئینی کام کیوں چاہتے ہیں؟‘ سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی…

45 mins ago

عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا خارج

لاہور(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا…

60 mins ago

’’سر معافی تلافی کردیں‘‘ فواد چوہدری کی توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں استدعا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فواد چوہدری نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران استدعا کی…

1 hour ago

اوپلیز، میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں؛ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت…

1 hour ago

شوہر ناراض بیوی کو منانے سسرال گیا تو آگے سے کیا ہوا؟ افسوسناک انکشاف

جہلم (قدرت روزنامہ) ٹھل کےعلاقے گڑھی حسن میں نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے…

1 hour ago