ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پشاور (قدرت روزنامہ) ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈپٹی سپیکر کا انتخاب سنی اتحاد کونسل کی امیدوار ثریا بی بی اور پی ٹی آئی پی کے ارباب وسیم کے مابین ہوا .

ثریا بی بی نے 87 ووٹ حاصل کئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) کے ارباب وسیم 19 ووٹ حاصل کر سکے جس کے بعد ثریا بی بی کو ڈپٹی سپیکر منتخب کر لیا گیا .

اس سے قبل سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے جس کے بعد انہوں نے عہدے کا حلف اٹھا لیا .

. .

متعلقہ خبریں